لاہور میں اینٹیک گاڑیوں کی ریلی کا انعقاد

لاہور(نیٹ نیوز)
لاہور میں والڈ سٹی اتھارٹی کے زیر ِاہتمام70،80 اور 90کی دہائیوں کی اینٹیک گاڑیوں کی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

لاہور میں اینٹیک گاڑیوں کی ریلی نکالی گئی جس میں مغل بادشاہوں کی رہ گزرپرپرانی گاڑیوں کی ریلی نے ماحول کو اور بھی سحر انگیز بنا دیا۔

عظیم ثقافتی ورثےکاحامل اندرون لاہور،دہلی گیٹ سےاندرجھانکیں توانتہائی خوبصورت مسجد وزیرخان آپ کو مبہوت کئے دیتی ہے،لاہور والڈ سٹی اتھارٹی نے اندرون لاہورکا حسن دنیا کے سامنے لانے کے لیے یہاں پرقدیم کاروں کی ریلی کا اہتمام کیا۔
لاہور میں اینٹیک گاڑیوں کی ریلی کا انعقاد
ریلی میں پرانی گاڑیوں کی کشش اور خوبصورتی ایسی تھی کہ جس نے نئی گاڑیوں کو بھی مات دے دی ، ایک ساتھ کئی قدیم گاڑیوں کواپنے درمیان دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔

ریلی کا آخری مقام شاہی قلعہ تھا جہاں کے پُرشکوہ ماحول میں شائقین گاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بناتےدکھائی دیے۔ گاڑیوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ پرانی گاڑیوں کو خوبصورت بنا کر رکھنا ان کا شوق ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …