ملالہ یوسف زئی اور شہزادہ ہیری سے متعلق حیران کن انکشاف سامنے آگیا

لندن(نیٹ نیوز/ میڈیا92نیوز)برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ شہزادہ ہیری نے غلطی سے ملالہ یوسف زئی سے معانقہ کرنے کی کوشش کی تھی جس پر ملالہ کی والدہ نے ان کی سرزنش کی تھی۔
برطانوی میڈیا کےمطابق شہزادہ ہیری نے یہ غلطی سن 2014 میں خیراتی تقریب کےدوران کی تھی جو لندن کے ویمبلے ارینا میں منعقد کی گئی تھی۔
ڈیوک آف سسکس نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے معانقہ کرنے کی کوشش کی تو ملالہ کی والدہ بھی وہاں موجود تھیں اور انہوں نے شہزادہ ہیری کو منع کیا تھا ۔
اخبار کے مطابق ملالہ کی والدہ کا مطلب تھا کہ جب تک شادی نہ کی جائے لڑکی کو چھوا نہیں جاسکتا، اس صورتحال پر شہزادہ ہیری کا چہرہ سرخ ہوگیا تھا اور ملالہ بھی شرمندہ سی ہوگئی تھیں۔
شہزادہ ہیری نے ملالہ یوسف زئی کےساتھ بعد میں تصویر بنوائی تھی تاہم یقینی بنایا تھا کہ وہ ملالہ سے کچھ دور رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …