اسسٹنٹ کمشنر سٹی صفدر حسین ورک کا دفتر سب رجسٹرار اقبال ٹاﺅن کی رجسٹریشن برانچ کا اچانک وزٹ عملے کی حاضری، ڈاک رجسٹرڈ اور رجسٹریشن کی ورکنگ کے طریقہ کار کے حوالے سے جانچ پڑتال کی گئی

لاہور(اپنے نمائندے سے) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک لاہور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کا دفتر سب رجسٹرار اقبال ٹاﺅن کی رجسٹریشن برانچ کا اچانک وزٹ عملے کی حاضری، ڈاک رجسٹرڈ اور رجسٹریشن کی ورکنگ کے طریقہ کار کے حوالے سے جانچ پڑتال کی گئی سب رجسٹرار آفس میں موجود عملے کو ورکنگ میں بہتری اور شکایت میں کمی لانے کی ہدایت کی بعدازاں داتا دربار کے اردگرد قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا مختلف دوکانوں اور ہوٹلوں کی جانب سے بڑھائے جانے والے تھڑے بھی توڑ دیئے گئے جبکہ گاما شاہ سمیت دیگر مجالس میں سکیورٹی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا اسسٹنٹ کمشنر سٹی کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر محرم الحرام کی ڈیوٹیاں اور انتظامی کاموں کی ذمہ داریاں ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت کی روشنی میں پوری کر رہے ہیں عوام الناس کو بروقت ریلیف میں کرنا اور انتظامی معاملات کو احسن طریقے سے پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …