اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق اہم آگئی، جانیئے

اسلام آباد: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سمندر پار پاکستانیوں کیلئے انٹرنیٹ ووٹنگ رجسٹریشن کی ڈیڈلائن ختم ہو گئی، 5 لاکھ 20 ہزار ووٹرز میں سے 7 ہزار 400 سے زائد نے ووٹ کیلئے رجسٹریشن کرائی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق 37 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کی کل تعداد 5 لاکھ 20 ہزار ہے۔ ان ووٹرز کی رجسٹریشن کا عمل 17 روز تک جاری رہا۔ مقررہ مدت میں 7 ہزار400 سے زائد پاکستانیوں نے ووٹ کیلئے رجسٹریشن کرائی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ ووٹنگ کی رجسٹریشن میں تکنیکی مسائل نہیں آئے، ووٹرز کو ضمنی انتخاب کی انتخابی فہرست میں نام نہ ہونے سے رکاوٹیں پیش آئیں، ووٹرز کو انٹرنیٹ ووٹنگ کے تکنیکی سسٹم سے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …