ون ونڈو سیل پر ڈی جی ایل ڈی اے کی کھلی کچہری

لاہور(میڈیا92 نیوز) ون ونڈو سیل پر ڈی جی ایل ڈی اے کی کھلی کچہری ۔ آمنہ عمران خان نے عوامی شکایات سنیں اور فوری عمل درآمد کے احکامات دیتی رہیں ۔ایل ڈی اے کی تاریخ میں پہلی بار ون ونڈو سیل پر کھلی کچہری ۔ ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خان نے زیر التوا ء درخواستوں کے حل کے احکامات دئیے ۔ تمام ایل ڈی اے ڈائریکٹرز کو ون ونڈو سیل پر طلب کیا گیا اور احکامات پر فوری عمل درآمد کا کہا گیا ۔کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل رانا عبدالشکور جبکہ ٹاؤن پلاننگ، اسٹیٹ مینجمنٹ، کمرشلائزیشن اور لینڈ ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹرز بھی موجود رہے ۔آمنہ عمران خان کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے این او سی جاری نہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ این او سی کے معاملے پر تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …