عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار نامزد کردیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے پوری مشاورت کی، بانی پی ٹی آئی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری عمر ایوب کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی پورے ملک میں احتجاج کی تاریخ کا اعلان کریں گے، عمران خان نے مجھے اسائنمنٹ دیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کروں، مولانا فضل الرحمان، اے این پی اور دیگر جماعتوں سے بات کروں گا۔

 

عاقب اللہ امیدوار برائے اسپیکر کے پی اسمبلی نامزد

اس موقع پر بیرسٹر سیف نے بتایا کہ عمران خان نے اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کے لیے امیدوار نامزد کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …