قومی اسمبلی کے 5، پنجاب کے ایک آزاد امیدوارکا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے والے چار آزاد امیدواروں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا جبکہ ن لیگ نے حلقہ این اے 146 کے امیدوار پیر ظہور حسین کی شمولیت کا دعویٰ بھی کیا ہے اور پنجاب اسمبلی کے ایک آزاد امیدوار نے بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کا سلسلے جاری ہے اور آزاد امیدواروں کی شمولیت کا آغاز ہوگیا ہے۔

 

 

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 سے جیتنے والے آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل ، این اے 48 سے راجہ خرم نواز اور این اے 253 سے میاں خان بگٹی نے باضابطہ طور پر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 189 سے منتخب ہونے والے آزاد امیدوار سردار شمشیر مزاری نے بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

 

مسلم لیگ (ن) نے دعویٰ کیا ہے کہ حلقہ این اے 146 سے منتخب ہونے والے آزاد امیدوار پیر ظہور حسین قریشی بھی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …