خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور شہری کلمہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

 

ایکسپریس نیوز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا اور صوبائی دارالحکومت پشاور میں زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔

 

پشاور کے علاوہ باجوڑ اور دیرلویر میں زلزلے کے شدید جھٹکے اور چترال میں زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیے گئے، رستم کے علاقے اور گردونواح میں بھی زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مانانوالہ شہر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں شہری کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …