شہباز شریف کا حکومت سازی کیلئے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان سے رابطہ

 کراچی: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت سازی کے لیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے  انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔

شہباز شریف نے مرکز میں حکومت سازی کے لیے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ  ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے مل کر حکومت بنانے کے لیے ملاقات  کی جائے۔

 

انہوں نے کہا کہ ملک کے بہتر مستقبل کے لیے باہمی مشاورت سے راستے نکالے جائیں، ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور جواب  دیا کہ انتخابی نتائج کے مکمل حصول اور رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …