پنجاب بورڈ آف ریونیو کے زیر انتظام ” پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ” منصوبہ کی بہترین کارکردگی کی پنجاب حکومت معترف

لاہور (میڈیا 92 نیوز سے)

پنجاب بورڈ آف ریونیو کے زیر انتظام ” پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ” منصوبہ کی بہترین کارکردگی کی پنجاب حکومت معترف

پراجیکٹ ڈائریکٹر "پلس” عاصم سلیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب اور چئیرمین پی اینڈ ڈی نے پروقار تقریب میں عاصم سلیم کو ایوارڈ دیا۔

عاصم سلیم نے ورلڈ بنک فنڈڈ منصوبے کے نفاذ میں بہترین کارکردگی دکھائی۔ پلس منصوبے کے تحت پنجاب کے لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے/

لینڈ ٹایٹلز اور ملکیتی ریکارڈز کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔پنجاب کا زمینی ڈیجیٹل نقشہ بھی تیار کیا جا رہا ہے۔

منصوبے پر عملدرآمد سے شہریوں کو لینڈ ریکارڈ کے معاملات میں آسانی ہو گی۔ منصوبے سے زمینی معاملات میں کرپشن کے عنصر کو کم کیا جا سکے گا

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …