لاہور: نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ماں بیٹی کو قتل کردیا

میڈیا 92 نیوزڈسک
لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ماں بیٹی کو قتل کردیا۔

فیکٹری ایریا پولیس کے مطابق دہرے قتل کا واقعہ اتحاد پارک میں پیش آیا جہاں 50 سالہ شکیلہ اور اس کی 20 سالہ بیٹی علشبا کی لاشیں بالائی منزل سے ملیں۔

پولیس کا بتانا ہےکہ لاشوں کے قریب تیز دھار خنجر پڑا تھا جب کہ مقتولین کے جسم پر گولیوں کے بھی نشانات بھی تھے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ شکیلہ کا خاوند رشید گھر سے باہر تھا، محلے داروں نے فون پر اسے اطلاع دی۔

پولیس نے شواہد اکٹھا کرکے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈیڈہاؤس بھجوادیں جب کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہرے قتل کا نوٹس لیتے ہوئےسی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …