فیض آباد میں جن لوگوں نے دھرنے والوں کو بٹھایا وہی ضامن تھے: خواجہ آصف

میڈیا 92 نیوزڈسک
سیالکوٹ: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ فیض آباد میں جن لوگوں نے دھرنے والوں کو بٹھایا تھا وہی ضامن تھے۔

ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ طالبان کی بہت بڑی تعداد سوات اور فاٹا میں ہے، ان لوگوں کو وہاں لا کر بٹھایا گیا، اس وجہ سے دہشتگردی کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوگا۔

فیض آباد دھرنے سے متعلق سابق وزیر کا کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنے میں فیض حمید نے معاہدے میں شامل ہونےکا اصرارکیا، جن لوگوں نے دھرنے والوں کوبٹھایا تھا وہی ضامن تھے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …