کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

میڈیا 92 نیوزڈسک
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی میں خالد بن ولید روڈ پر واقع رہائشی عمارت کے فلیٹ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ امپورٹڈ گاڑیوں کا کاروبار کرنے والے شخص کے گھر پر مارا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران فلیٹ سے برآمد کیے گئے ملکی و غیر ملکی کرنسی نوٹ تکیوں کے غلاف میں چھپائے گئے تھے۔

دوسری جانب سعید آباد یوسف گوٹھ میں کسٹمز، پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 گوداموں پر چھاپہ مارا۔

چھاپہ مار کارروائی کے دوران دونوں گوداموں سے لاکھوں روپے کا اسمگل شدہ سامان پکڑا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …