اسٹریٹ کرمنلز کو ہرگز نہ چھوڑا جائے: آئی جی سندھ

میڈیا 92 نیوزڈسک
کراچی: آئی جی سندھ نے بڑھتی کرائم کی وارداتوں کی روک تھام اور منشیات کیخلاف ایکشن لینے کی ہدایت دے دی۔

آئی جی سندھ رفعت مختار کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال پراجلاس ہوا جس میں آئی جی نے پولیس کو سنجیدہ اقدامات کرنے اور کرائم کنٹرول کرنے کی ہدایت دی۔

آئی جی سندھ نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف بڑا ایکشن لیں جس کیلئے فہرستیں آپ سب کو اسپیشل برانچ نے دی ہیں۔

آئی جی سندھ نے منشیات اور گٹکا مافیاز کی فہرستیں ترتیب دینے پر اسپیشل برانچ کے کام کو سراہا اور گٹکا مافیا کے خلاف ایکشن جاری رکھنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں اسٹریٹ کرمنلز کو ہر گز نہ چھوڑیں، ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن جاری رکھیں، ایف آئی آر درج نہ کرنے پر سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سائل کی داد رسی نہ کرنا عذاب بن کر کسی نہ کسی پر گرتا ہے، ایس ایس پیز کے پاس مکمل اختیار ہیں، آزادانہ کام کریں،آپ کی بھرپور رہنمائی کے لیے میں موجود ہوں، ہر ماہ اجلاس میں کرائم اور باالخصوص سنگین جرائم کا جائزہ لوں گا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …