شاداب خان نے پر فارم نا کیا تو کپتان انھیں ڈراپ کردیں گے: چیئرمین پی سی بی

میڈیا 92 نیوزڈسک
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ چوہدری ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ اگر ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے پرفارم نہ کیا تو کپتان بابر اعظم انہیں ڈراپ کر دیں گے۔

ذکا اشرف کا کہنا ہے ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کی سلیکشن کے حوالے سے اجلاس میں کپتان بابر اعظم کو تجویز دی گئی تھی کہ لیگ بریک گگلی بولر شاداب خان فارم کے مسئلے سے دوچار ہیں، مناسب ہو گا کہ انھیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں نا رکھا جائے لیکن کپتان بابر اعظم نے خواہش ظاہر کی کہ وہ شاداب خان کو ورلڈ کپ میں بطور نائب کپتان ٹیم کیساتھ لے جانا چاہتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا تھا البتہ بابر اعظم نے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ اگر شاداب نے ورلڈ کپ میں پرفارمنس نا دی تو انھیں فائنل لائن الیون سے ڈراپ کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق سے بھی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کے اعلان کے بعد جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا اگر شاداب خان اور نواز نے پرفارم نہ کیا تو ہمارے پاس اسامہ میر کی صورت میں تیسرا آپشن موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …