کراچی: سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے میں اہلکار و ملزم زخمی

میڈیا 92 نیوزڈسک
کراچی میں سہراب گوٹھ کے علاقے مچھر کالونی میں پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

واقعے کے حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے بتایا کہ واقعے میں پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد اسٹریٹ کرمنل کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار کانسٹیبل آصف اور کانسٹیبل صفدر پیٹرولنگ پر تھے کہ ملزمان سے ان کا ٹکراؤ ہو گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل آصف نے زخمی ہونے کے باوجود مقابلہ کر کے ملزم محمد گلاب کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

ترجمان ایسٹ پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزم محمد گلاب کے قبضے سے غیر قانونی پستول برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …