لاہور: مدرسے کے قاری کا طالبعلم پر تشدد، اچھال کر سر پنکھے سے ٹکرا دیا

میڈیا 92 نیوزڈسک
لاہور کے علاقے سمن آباد میں مدرسے کے قاری و پرنسپل کی جانب سے طالبعلم پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق مدرسے کے پرنسپل نے بچے فیضان کو اچھالا جس سے اس کا سر پنکھے سے ٹکرا گیا، سر پنکھے سے ٹکرانے کی وجہ سے بچے کے سر میں چوٹ لگ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مدرسے کی انتظامیہ نے والدین کو بتانے کے بجائے بچےکو خود ہی اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق بچے کے والد عامر کی درخواست پر مدرسے کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بچے کے والد کا بتانا ہے کہ 10 سال کا فیضان 5 سال سے اسی مدرسے میں زیر تعلیم ہے اور تیسری کلاس کا طالب علم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …