روپےکی بے قدری کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

میڈیا 92 نیوزڈسک
ملکی تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔

اگست کے آخری روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے اور ایک امریکی ڈالر ایک روپے 9 پیسے مہنگا ہوکر 305 روپے 54 پیسےکا ہوگیا ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 304 روپے 45 پیسے پر بند ہوا تھا۔

خیال رہےکہ اگست میں انٹربینک میں ڈالر 18 روپے 90 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے مہنگاہوکر323 روپےکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …