نارووال: رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے باپ بیٹا اور بیٹی قتل

میڈیا 92 نیوزڈسک
نارووال میں رشتے کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے تین افراد کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کےمطابق واقعہ نارووال کے علاقے صدیق پورہ میں پیش آیا جس میں رشتے کے تنازع پر جھگڑا ہوا جس میں ایک خاندان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے ایک خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں باپ بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …