کراچی میں حساس ادارےکے اہلکار کے قتل میں ملوث شوٹر سمیت 3 ملزمان گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک
کراچی کے علاقے لیاری میں حساس ادارے کے اہلکار کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اور واردات کے شوٹر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق رینجرز کے خفیہ ونگ کے عملے نے تکنیکی مہارت سے دو ملزمان کو کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے رئیس گوٹھ سے حراست میں لیا جن سے تفتیش کے بعد مرکزی ملزم کا سراغ لگایا گیا اور بلوچستان کے شہر آواران میں کارروائی کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نے موٹر سائیکل کی پچھلی سیٹ سے فائرنگ کرکے حساس ادارے اہلکار کو نشانہ بنایا، گرفتار ملزم آواران جبکہ دیگر دونوں زیر حراست ملزمان کراچی کے رہائشی ہیں، ملزمان بلوچستان کی کالعدم دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ حساس ادارے کے اہلکار دلشاد کو لیاری کے علاقے بہار کالونی میں الفلاح روڈ پر 7 اگست کو فائرنگ کر کے شہید کیا گیا تھا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …