ن لیگ کے خلاف ڈیلی میل میں جھوٹی خبر عمران خان نے لگوائی، مریم اورنگزیب

لاہور: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بغض اور حسد میں مبتلا شخص نے وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف ڈیوڈ روز سے خبر لگوائی جو جھوٹی نکلنے پر ڈیلی میل نے 22 کروڑ عوام سے معافی مانگ لی۔

ڈیلی میل کی جانب سے شہباز شریف سے معافی مانگنے کی خوشی میں (ن) لیگ راولپنڈی کے زیر اہتمام مقامی ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے دہشت گردی ختم کی، اپنے چالیس سال کے احتساب کا جواب دیا ، نالائق توشہ خانہ چور الزام نواز شہباز پر لگاتا ہے، رانا ثنا اللہ بھی سرخرو ہوئے، تمہارے پاس پنکی اور فرح گوگی تھی، چوری نہیں کی تو جواب دو۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …