طلاق کی شرح میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟ شان شاہد نے وجہ بتا دی

لاہور: پاکستان شوبز کے سینئر اداکار شان شاہد کا بڑھتی شرح طلاق سے متعلق کہنا ہے کہ لوگ یہ نہیں سمجھتے کہ ہمارے فیصلے سے ہماری زندگی پر کیسا اثر پڑے گا۔

حال ہی میں شان شاہد نے ایک نجی میگزین کو دیئے انٹرویو میں شوبز اداکاروں میں بڑھتی شرح طلاق کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا ہے۔

بڑھتی شرح طلاق کے حوالے سے شان شاہد کا کہنا تھا کہ جوڑے میں سمجھ، اعتماد اور مطابقت بہت ضروری ہے درگزر اور معاف کرنا زندگی کا حصہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اکثر لوگ محبت کے خیال سے پیار کرتے ہیں عشق میں مبتلا ہونے سے پہلے اُسے سمجھنا چاہیے جلد بازی میں فیصلے نہیں کرنے چاہیے، لوگ یہ نہیں سوچتے کہ ہمارے فیصلے سے ہماری زندگیوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے جس کی وجہ سے بہت سارے رشتوں میں  ٹوٹ پھوٹ ہو رہی ہیں۔

اد رہے کہ  شان شاہد اور آمنہ شان کی شادی کو کئی سال ہوچکے ہیں۔ اس خوبصورت جوڑے کی چار بیٹیاں ہیں اور وہ ایک ساتھ اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔

خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری میں ان دنوں شادیاں تاش کے پتوں کی طرح ٹوٹ رہی ہیں، پچھلے کچھ عرصے میں سجل علی، احد رضا میر، مدیحہ رضوی، حسن نعمان، ثنا اور فخر، فیروز خان اور علیزہ سلطان جیسے  کئی جوڑوں نے علیحدگی اختیار کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …