اینٹی کرپشن پنجاب نے احتساب عدالتوں سے نیب کو واپس بھیجے جانے والے 50 کروڑ سے کم کرپشن کے نیب کیسز کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب قانون میں ترامیم کے بعد اینٹی کرپشن پنجاب نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ نیب میں جاری پچاس کروڑ سے نیچے والے تمام سیاسی افراد کے ریفرنسز اور محکموں کے کیسز کی تحقیقات اب اینٹی کرپشن پنجاب کرے گا۔ذرائع وزیراعلی آفس کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب لاہور) کو خط لکھا جائے گا اور 50 کروڑ سے نیچے والے تمام کیسز کی تفصیلات مانگی جائیں گی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلی پرویز الہی کی منظوری کے بعد اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے خط لکھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …