ساہیوال میں مالک مکان کی یتیم لڑکی سے زیادتی

ساہیوال: تھانہ فرید ٹاؤن کی حدود میں مالک مکان نے کم عمری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لڑکی سے زیادتی کی۔

پولیس حکام کے مطابق ساہیوال کے تھانہ فرید ٹاؤن کی حدود میں مالک مکان نے یتیم لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی مالک مکان کے گھر ملازمت بھی کرتی تھی، مالک مکان نے کم عمری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکی نے ایف آئی آر کے لئے بیان میں بتایا کہ مالک مکان نے اسے ایک سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، اور دھمکانے کے لئے برہنہ تصاویر بھی بنائی، اس دوران لڑکی 7 ماہ کی حاملہ ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بیان کی روشنی میں تھانہ فرید ٹاؤن میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، جب کہ ملزم اپنے گھر سے فرار ہوگیا ہے، تاہم اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …