سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا عیدالاضحی 20 جولائی کو ہوگی

ریاض:
سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا اب وقوف عرفہ 19 اور عید الاضحی 20 جولائی کو ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا اس لیےسعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں عیدالاضحی 20 جولائی کو ہوگی جب کہ امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک میں بھی عیدالاضحٰی 20 جولائی کو منائی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی اور ذونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …