سعید غنی کا حریم شاہ سے شادی پربیان سامنے آگیا

کراچی:
سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ میں نہ محترمہ کوجانتا ہوں نہ کبھی ملا ہوں اورنہ ہی کبھی میں نے انہیں دیکھا ہے۔

سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی نے ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل تصویرہوئی جس پرانہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس متعلق سعید غنی نے کہا کہ میں نہ محترمہ کو جانتا ہوں نہ کبھی ملا ہوں اورنہ ہی کبھی میں نے انہیں دیکھا ہے۔ الحمداللہ میں اپنی واحد بیوی اوربچوں کیساتھ خوشگوارزندگی گذاررہا ہوں۔
سعید غنی نے کہا کہ براہ مہربانی بغیرتصدیق کہ اس طرح کی خبریں پھیلانے سے گریزکریں۔ اگرمحترمہ نے واقعی شادی کرلی ہے تو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …