پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں کتنی ہوں گی ؟ والدین کیلئے اہم ترین خبر آ گئی

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن)
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات 1 ماہ کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے تجویز دی ہے کہ اگلے ماہ جون میں طلبہ کی کلاسز کھلی رکھی جائیں اور سالانہ امتحانات منعقد کیے جائیں۔ پنجاب کے سکولوں میں اگست سے نئے سیشن کا آغاز کیا جائے۔بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں بھی موسم گرما کی تعطیلات محدود کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہوگا۔

واضح رہے کہ این سی او سی نے کرونا کے 5 فیصد سے کم والے علاقوں میں تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دی ہے جبکہ 5 فیصد سے زائد کیسز رکھنے والے علاقوں کے حوالے سے فیصلہ 3 جون کو کیا جائے گا۔اس وقت پنجاب کے جن اضلاع میںسکول بند ہیں ان میں لاہور، راول پنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات شامل ہیں۔ ان کے علاوہ اٹک، لیہ، اوکاڑہ،بہاولپور، لودھراں،رحیم یارخان، بھکر، خانیوال ،میانوالی میں بھی اسکول بند ہیں۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈیرہ غازی خان،خوشاب،ملتان میں بھی تعلیمی ادارے بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک کے بالواسطہ وفاقی حکومت کو قرض فراہم کرنیکا انکشاف

اسلام آباد: ایک آزاد تھنک ٹینک نے اسٹیٹ بینک پر الزام لگایا ہے کہ وہ وفاقی …