رواں سال کے آخر تک پنجاب کے ہر شہری کو صحت سہولت کارڈ کی مفت سہولت میسر ہو گی، عثمان بزدار

لیہ (میڈیا 92 نیوز آن لائن)
لیہ صحت سہولت کارڈ کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آج پروگرام کا براہ راست آغاز 7 اضلاع سے کیا جا رہا ہے ، رواں سال کے آخر تک پنجاب کے ہر شہری کو صحت سہولت کارڈ کی مفت سہولت میسر ہو گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ لیہ کیلئے 13 ارب کا ڈسٹرکٹ پیج تیار کیا گیا ہے، میں آج لیہ میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتا ہوں جبکہ لیہ میں زچہ بچہ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے ۔ یونیورسل ہیلتھ کیئر پروگرام کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی ۔لیہ میں اکیس ارب روپے سے 910 سکیمیں زیر تکمیل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک کے بالواسطہ وفاقی حکومت کو قرض فراہم کرنیکا انکشاف

اسلام آباد: ایک آزاد تھنک ٹینک نے اسٹیٹ بینک پر الزام لگایا ہے کہ وہ وفاقی …