حکومت نے شریف خاندان کے لیے ایک اور کیس تیار کرلیا

اسلام آباد(میڈیا 92 نیوز آن لائن)
پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے شریف خاندان کیخلاف حدیبیہ پیپرز ملز کیس دوبارہ کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے شریف خاندان کیخلاف حدیبیہ پیپرز ملز کیس دوبارہ کھولنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حدیبیہ کیس دو سے تین ہفتوں کے اندر متعلقہ فورم کو ارسال کردیا جائے گا۔ کرپشن اور منی لانڈرنگ کی نئی دفعات کے تحت حدیبیہ پیپرز ملز کیس دوبارہ کھولے جانے کا امکان ہے، قاضی فیملی کے اکاؤنٹس کے استعمال پر منی لانڈرنگ کی بنیاد پر دوبارہ کیس بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …