وزیراعظم کی زیرصدارت آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ قومی اور عسکری قیادت کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان نے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ قومی اور عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی، وزیردفاع پرویزخٹک، وزیرداخلہ شیخ رشید اور وزیراطلاعات فوادچوہدری نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس سمیت تینوں سروسز چیفس بھی شریک تھے۔

ترجمان وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے قومی سلامتی کودرپیش چیلنجز سے نمٹنے پر آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کوسراہا۔

قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکاء کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …