افغانستان کےسفیرکی دفترخارجہ طلبی، افغان مشیر سلامتی کے بیان پر تحفظات کا اظہار

پاکستان میں افغانستان کے سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے افغان مشیر قومی سلامتی کے بیان پر تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے سفیر کو افغان مشیر قومی سلامتی کے بیان پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ بے بنیاد الزامات سے اعتماد میں کمی واقع ہوتی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان سفیر سے کہا گیا ہےکہ افغان قیادت کے بیانات سے دونوں برادر ممالک کے درمیان ماحول خراب ہو سکتا ہے، افغانستان پاکستان ایکشن پلان برائے امن و یکجہتی جیسے فورمز کو موثر انداز میں استعمال کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …