وزیراعظم عمران ‌خان نے ڈسکہ الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار کو اہم ہدایت جاری کردی

اسلام آباد(نیٹ نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے این اے 75 ڈسکہ میں تحریک انصاف کے امیدوار کو 20 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ کی درخواست دینے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیشہ آزاد اور شفاف انتخابات کے لیےجد وجہد کی لیکن بدقسمتی سے دیگر جماعتوں میں اس بارے میں سنجیدگی کا فقدان ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم شفافیت چاہتے ہیں اس لیے سینیٹ میں اوپن بیلٹ کا مطالبہ کیا، ہم ہمیشہ آزادانہ اور شفاف انتخابی عمل کی مضبوطی کے لیے کوشاں رہیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ2013 کے انتخابات کے بعد جب ہم نے 4 حلقے کھلوانا چاہے تو اس کے لیے ہمیں 2 برس کی طویل اور صبرآزما جدوجہد سے گزرنا پڑا۔واضح رہے کہ ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی اور اس دوران پرتشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق بھی ہوئے جب کہ 20 پولنگ اسٹیشنوں کا نتیجہ سامنے نہ آنے پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لیا اور تحقیقات کا حکم دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے نتائج تبدیل کیے جانے کے خدشے کے پیش نظر ضمنی الیکشن کا نتیجہ روک رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …