اب خواتین آرٹیفشل جیولری بھی نہیں پہن سکیں گی

اسلام آباد (آن لائن) حکومت کی جانب سے پاکستان میں آرٹیفشل جیولری کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔اب خواتین آرٹیفشل جیولری بھی نہیں پہن سکیں گی .نجی ٹی وی نے ایف بی آر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آرٹیفشل جیولری کی فی کلو قیمت بڑھا کر ڈیوٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ آرٹیفشل جیولری کی دیگر ممالک سے درآمدی قیمت 4.97 ڈالر سے بڑھا کر 5.40 ڈالر فی کلو کردی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان قیمتوں کا اطلاق پتھروں اور بیڈز کے بغیر الیکٹرو پلیٹڈ مصنوعات پر ہوگا اور متعین قیمت سے کم ظاہر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی تنظیم نو سے روکتے …