چین پاکستان کورونا ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں دے گا،شاہ محمود

اسلام آباد(آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کے حصول کے لیے چین سے بات چیت ہوئی ہے اور دوست ملک کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ چین 31 جنوری 2021 تک چین نے پاکستان کو ویکسین کے پانچ لاکھ خوراکیں دینے کا وعدہ کیاہے.شاہ محمود قریشی نے دفترخارجہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے فروری تک کورونا ویکسین کی مزیدڈوززدینے کا بھی کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو آگاہ کیا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کو کورونا ویکسین کی 11 لاکھ ڈوز کی ضرورت پیش آئے گی جس پرچین نے پاکستان کی ضروریات پورا کرنے کا ارادہ کیا ہے۔وزیرخارجہ نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں جاری کرونا ویکسین کےٹرائلز کے حوصلہ افزا نتائج نکلے ہیں، پاکستان بھی ویکسین کی تیاری کےلیے چین سے اشتراک کرسکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نےکامیابی سےکوروناوائرس کامقابلہ کیا اور این سی اوسی نےوباکےدوران بہترین کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …