پٹرول کی قیمت میں بھاری اضافہ کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی

سلام آباد (میڈیا92 آن لائن )حکومت نے ایک مرتبہ پھر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری پکڑ لی ہے ، اوگرا نے اپنی سفارشات پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہیں ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ 16 جنوری سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہو سکتی ہیں ، پٹرول فی لیٹر 11 روپے 95 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 57 پیسے فی لیٹرمہنگا ہو سکتا ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30 روپے فی لیٹر لیوی کے حساب سے کیا گیاہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …