18 جنوری سے نویں دسویں کی کلاسز کھل جائیں گی ،وزیر تعلیم پنجاب

لاہور(میڈیا92 آن لائن )وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہاہے کہ کورونا سے سب سے زیادہ نقصان بچوں کی تعلیم کا ہوا،18 جنوری سے نویں دسویں کی کلاسز کھل جائیں گی ،25 جنوری سے پہلی سے آٹھویں تک کلاسز کھل جائیں گی ،یونیورسٹیاں یکم فروی سے کھلیں گی ۔

وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کاکہنا ہے کہ اگر سکولز دوبارہ بند کرنے پڑے تو بند کردیئے جائیں گے ،50 فیصد سے زائد بچے ایک وقت میں سکولز نہیں آئیں گے ،انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ اگست میں امتحانات ہوں،چاہتا ہوں بچوں کے امتحانات مئی میں ہوں ، وزیر تعلیم نے کہاکہ اس بار کسی بچے کو امتحان کے بغیر پروموٹ نہیں کررہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …