تحصیل ماڈل ٹاؤن کے پٹوارسرکل کوٹ لکھپت ٹھیکے پر چلنے کا انکشاف، طارق، بشیر کالے خان اور فیروز نامی شخص ٹھیکیدار بن گئے
پٹوار سرکل کوٹ لکھپت میں کٹھ پتلی پٹواری یعقوب جوئیہ کو ڈمی طور پر دستخط کرنے کیلئے ظاہر کردیاگیا۔
عوام الناس سے پرائیویٹ عملہ نے لوٹ مار کی انتہاکردی
ویڈیو دیکھیں:
تحصیل ماڈل ٹاؤن کے پٹوارسرکل کوٹ لکھپت ٹھیکے پر چلنے کا انکشاف pic.twitter.com/QuE4BEKh0G
— M 92 TV (@m92tv) January 9, 2021
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے سرکاری ریکارڈ پر پرائیویٹ منشیوں کو بٹھانے پر سختی سے پابندی کا مراسلہ بھی ہوا میں اڑا دیا گیا
اسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون کی عدم دلچسپی اور عدم توجہی کے باعث شہریوں کی کثیر تعداد سرکاری ریکارڈ پر قابض پرائیویٹ عملے کے ہاتھوں لوٹنے پر مجبور ہو گے
مسلم موڑ ٹاون پر واقع پٹوار خانہ کوٹ لکھپت میں سرعام رشوت وصولی کرنے والا پرائیویٹ عملہ احتسابی اداروں کیلے بھی بڑا چیلنج بن گیا