پنجاب حکومت کی نااہلی، اے ڈی بی مایوس،9 ارب کے فنڈز رک گئے

لاہور(سپیشل رپورٹر) عالمی بینک کے بعد ایشین ڈویلپمنٹ بینک بھی پنجاب حکومت سے مایوس، ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کے نو سے زائد منصوبے التوا کا شکار ، منصوبوں پر کام نہ ہونے سے حکومت 9 ارب روپے زائد کی فنڈنگ سے محروم ہی رہ گئی۔ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پنجاب حکومت سے معاہدہ کیا کہ وہ ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منصوبے مکمل کرے تو انہیں نو ارب روپے سے زائد کی فنڈنگ کی جائے گی لیکن پنجاب حکومت تمام منصوبوں کے تاحال پی سی ون ہی بنا سکی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور مین گرین بلڈنگ کی تعمیر کا منصوبہ بھی تاحال التوا کاشکار ہے ، ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کے بیشتر منصوبے اور پی سی ون بھی نہ جا سکے، ائیر کوالٹی انڈیکس کی جانچ پڑتال کیلئے نئے سسٹم کی تنصیب کے منصوبے بھی ٹھپ، واٹر کوالٹی سسٹم کی توسیع کے منصوبے کا پی سی ون بھی نہ بن سکا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …