تحریک انصاف کےاہم اور متحرک رہنما کورونا کا شکار ہو گئے

کراچی(میڈیا92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر حلیم عادل شیخ نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کورونا کا شکار ہو گئے ہیں،انہوں نے علامات محسوس ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آ گئی ہے۔حلیم عادل شیخ نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو اپنی رہائش گاہ پرقرنطینہ کر لیا ہےاور اپنے چاہنے والے سے دعا کی اپیل کی ہے۔خیال رہے کہ سندھ میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 13مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 2829ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …