این آر او کے متلاشی پی ڈی ایم رہنما شہر شہر سرگرداں پھر رہے ہیں ، شبلی فراز

اسلام آباد(میڈیا92نیوز)وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہاہے کہ این آر او کے متلاشی پی ڈی ایم رہنما شہر شہر سرگرداں پھر رہے ہیں ،کل پی ڈی ایم رہنماﺅں کی مایوسی قابل دید تھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ گلگت میں شکست، پشاور میں ناکام جلسہ، انہیں حیثیت کا اندازہ ہو جاناچاہئے،کل پی ڈی ایم رہنماﺅں کی مایوسی قابل دید تھی۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ این آر او کے متلاشی پی ڈی ایم رہنما شہر شہر سرگرداں پھر رہے ہیں، ان کی جلسیاں حکومت کیلئے نہیں بلکہ عوام کی جان اور روزگار کے لئے خطرہ ہیں،سیاسی مفاد پرستوں کو کوئی پرواہ اور احساس نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …