پی ڈی ایم جلسہ غیرقانونی ،پشاور کی عوام کو آج کاجلسہ مسترد کرنے پرسیلوٹ کرتا ہوں،شوکت یوسفزئی

پشاور(میڈیا92نیوز)صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ حکومت نے پی ڈی ایم کوجلسے کی اجازت نہیں دی، جلسہ غیرقانونی ہے،پشاور کی عوام کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں کہ آج پی ڈی ایم جلسے کومسترد کردیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق شوکت یوسفزئی کاکہناہے کہ پیپلزپارٹی سندھ میں لاک ڈاؤن کررہی ہے اور یہاں جلسے پر بضد ہے، کورونا پھیلا تو ان لیڈرز کےخلاف مقدمہ درج کریں گے،عوام ضروردیکھیں کہ ان لیڈروں کے کتنے بچے آج کے جلسے میں شریک ہوئے، ان کاکہناتھا کہ فضل الرحمان کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ ساری زندگی اسمبلی نہیں آسکتے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …