ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی خوش اخلاقی سے مریضوں کا آدھاعلاج ہوجاتاہے:یاسمین راشد

بسام سلطان: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی مقامی ہوٹل میں لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ میں بطورمہمان خصوصی شرکت، عالمی ادارہ فرینکلن کووی کے ماہرین نے ورکشاپ میں تکنیکی تربیت بھی فراہم کی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ورکشاپ کے موقع پر ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر،کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی،فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی،سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز،علامہ اقبال میڈیکل کالج اور ساہیوال میڈیکل کالج کے علاوہ دیگر طبی درسگاہوں کے پروفیسرز،ایم ایس اور ڈاکٹرحضرات نے شرکت کی۔

اس موقع پر مئیوہسپتال سمیت لاہورکے ٹیچنگ ہسپتالوں کے سی ای اوزاور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے علاوہ اضلاع کے سی ای اوزنے شرکت کی، ورکشاپ کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب،یونیسف اور منسٹرڈلیوری یونٹ نے مشترکہ طورپرکیا۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ورکشاپ کا بنیادی مقصد انتظامی ودیگرعہدوں پر فائز ماہرین کو ہسپتالوں میں لیڈرشپ اور مینجمنٹ کے بارے میں بہترین تربیت فراہم کرناہے، مینجمنٹ ٹیم کا بہترین نتائج دینے کا جذبہ اداروں کو کامیاب بناناہے، ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی خوش اخلاقی سے مریضوں کا آدھاعلاج ہوجاتاہے۔

سرکاری ہسپتالوں میں بہتری لانے کے لئے عملہ کی پیشہ وارانہ تربیت سمیت بہترمینجمنٹ کیلئے مسلسل تربیتی ورکشاپس کاانعقادکیاجارہاہے، قیادت کی کارکردگی پر اداروں کے مستقبل کاانحصارہوتاہے، پنجاب بھرمیں کوروناوائرس کی وباء کی دوسری لہر کے لئے تمام حفاظتی تدابیراختیارکی جائیں۔

صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کے لئے بہتر طبی انتظامات موجودہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …