شراب برآمدگی کیس، شرجیل میمن سمیت 4 ملزمان پر فرد جرم عائد

کراچی: کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کیخلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پی پی رہنما سمیت چارملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

شراب برآمدگی کیس میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے شرجیل میمن سمیت چار ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے 18 مارچ کو کیس کے گواہوں کو طلب کر لیا۔

شرجیل میمن و دیگر کے خلاف درخشاں تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ پولیس حکام کے مطابق شرجیل میمن کے ہسپتال کے کمرے سے شراب برآمد ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …