لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا

لاہور (میڈیا 92نیوز آن لائن)
لاہور ہائیکورٹ منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے مسلم لیگ ن کے رہنمااوراپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت پر سماعت کی،،عدالت نے کہاکہ آپ ابھی تک مطمئن نہیں کر سکے ان پیسوں کے ذرائع کیا ہیں ؟آپ کی ساری باتیں ہم مان لیں تو منی لانڈرنگ کا قانون ہی ختم ہو جائے گا۔

وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ منی لانڈرنگ قانون کا اطلاق تب ہوگا جب جرم ہوگا ،عدالت نے کہا کہ آپ نے جب دلائل شروع کئے تو آپ نے اپنی فیملی کی ہسٹری بتائی ؟،آپ کے والد3 مرتبہ وزیراعلیٰ رہے کیایہ پبلک آفس ہولڈرہوناکم ہے ؟۔وکیل حمزہ شہبازنے کہاکہ جب یہ ٹرانسفرہوئے تب میں جلا وطن تھااس وقت کوئی ہاتھ ملانے کا روادار نہیں تھا،میں کبھی پبلک آفس ہولڈر رہا اورنہ ہی کسی سے رشوت لی،عدالت نے کہا کہ ہم آپ پر رشوت لینے کاالزام نہیں لگا رہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …