احتساب عدالت لاہور کا پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

لاہور(میڈیا 92نیوز آن لائن)
احتساب عدالت لاہور نے پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کی سماعت ہوئی،عدالت نے وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کو آج طلب کررکھاتھا،جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر خواجہ سلمان رفیق کو عدالت میںپیش کردیاگیا،خواجہ سعد رفیق کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے باعث عدالت میں پیش نہ کیاگیاجبکہ ریفرنس میں نیب ک وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ عدالت میں پیش نہ ہوئے،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ قیصر امین بٹ بیماری کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 فروری تک توسیع کردی،عدالت نے 24 فروری کو قیصر امین بٹ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کاحکم دیدیا اور ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …