کون لوگ نامراد رہیں گے وزیراعلی عثمان بزدار نے بتادیا

لاہور(سبط اعوان سے)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ساتھ ہمارا اتحاد ہے اور یہ اتحاد قائم رہے گا۔وزیراعلی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور چلتے رہیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ صوبے کے عوام کی خدمت کے سفر میں ہم اور اتحادی ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
آس لگانے والوں کو یاس کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ افہام و تفہیم کے ساتھ ہی معاملات آگے کی جانب بڑھتے ہیں۔اپوزیشن ذہن نشین کر لے کہ حکومت مدت پوری کرے گی۔
مڈ ٹرم الیکشن یا ان ہاؤس تبدیلی کا خواب دیکھنے والے پہلے بھی ناکام رہے اور آئندہ بھی نامراد رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …