حکومت نے چینی کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا….شوگر مافیا کا راج ختم ہونےکو ہے

اسلام آباد(میڈیا92 نیوز آن لائن)حکومت نے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کےلیے چینی کی برآمد پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چینی کی برآمد پر پابندی کے نتیجے میں ساڑھے تین لاکھ ٹن چینی کی برآمد روک لی جائے گی۔ وزیر اعظم نے چینی کی درآمد کی منظوری دے دی ہے جس کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے۔

ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق یہ فیصلہ ملک میں چینی کی دستیابی یقینی بنانے اور قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے کیا گیا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ملک میں آٹے کا بحران پیدا ہوا جس کے باعث آٹے کی قیمت 45 روپے کلو سے بڑھ کر 70 روپے کلو ہوگئی تھی۔ آٹے کے بعد شوگر ملز مافیا نے چینی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …