سپریم کورٹ نے وفاقی ملازمین کے دل جیت لئے….کتنے فیصد الائونس ملے گا پڑھئے اس خبر میں

لاہور(میڈیا92 نیوز آن لائن ) سپریم کورٹ نے وفاقی ملازمین کو 20 فیصد سیکریٹریٹ الاونس دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا وفاقی حکومت ملازمین کےساتھ امتیازی سلوک نہیں کر سکتی۔

سپریم کورٹ میں جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے وفاقی ملازمین کی ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کی ۔اس دوران وکیل شعیب شاہین نے بتایا سیکریٹریٹ الاونس صرف وزارتوں میں کام کرنیوالے ملازمین کومل رہا ہے، وزارتوں کےماتحت اداروں کے ملازمین کو سیکریٹریٹ الاونس نہیں دیا جاتا تھا، حکومت اپنے ہی ملازمین کے درمیان امتیاز کیسے کر سکتی ہے؟۔

سپریم کورٹ نے اسلام ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملازمین کی اپیلیں منظور کرلیں اور کہا وفاقی حکومت ملازمین کےساتھ امتیازی سلوک نہیں کر سکتی، تمام وفاقی ملازمین کو 20 فیصد سیکریٹریٹ الاونس ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …