اسلام آبادہائیکورٹ،شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری،جواب طلب

اسلام آباد(میڈیا 92نیوز آن لائن)
مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی درخواست ضمانت پرنیب سے جواب طلب کرلیاگیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں ایل این جی اورنارووال سپورٹس کمپلیکس سکینڈل میں میں گرفتار لیگی رہنماﺅں شاہدخاقان عباسی اور احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس لبنیٰ سلیم پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی ،عدالت نے لیگی رہنماﺅں کی درخواست ضمانت پر نیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے10 فروری تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …