اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے ہربنس پورہ میں کتنے ہزار کنال سرکاری اراضی واگزار کروائی دل خوش ہوجائے

لاہور(عامر بٹ سے)اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی ٹیم نے ہربنس پورہ میں اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرکےکمرشل تعمیرات کرنے والے افراد کیخلاف کارروائی۔اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی ٹیم نے ہربنس پورہ میں ایک ہزار اکیس کنال سرکاری رقبہ پر قائم کمرشل تعمیرات کا سروے مکمل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن نے ہربنس پورہ میں 1ہزار 21کنال پر قائم فارم ہاؤسز,مارکیٹوں,فیکٹریوں,مارکیز کی فہرست اے ڈی سی آر کو بھجوا دی۔اینٹی کرپشن نے اے ڈی سی آر لاہور کو خط لکھ کرقابضین کے نام,ریکارڈ اور دیگر تفصیلات بھی طلب کرلیں۔اینٹی کرپشن نے ضلعی انتظامیہ کو 1021کنال پر غیرقانونی تعمیرات کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے7دن کی مہلت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …